۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
يا فاطمة الزهراء

حوزہ/ امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کے دشمنوں اور ان کا حق غصب کرنے والوں کا ٹھکانہ بیان فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحارالانوار"سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الامام الصادق علیه السلام:

قَالَ جَدِّي رَسُولُ اَللَّهِ صَلَّى اَللَّهُ عَلَيْهِ وَ آلِهِ مَلْعُونٌ مَلْعُونٌ مَنْ يَظْلِمُ بَعْدِي فَاطِمَةَ اِبْنَتِي وَ يَغْصِبُهَا حَقَّهَا وَ يَقْتُلُهَا ثُمَّ قَالَ يَا فَاطِمَةُ اَلْبُشْرَى فَلَكِ عِنْدَ اَللَّهِ مَقَامٌ مَحْمُودٌ تَشْفَعِينَ فِيهِ لِمُحِبِّيكِ وَ شِيعَتِكِ فَتُشَفَّعِينَ يَا فَاطِمَةُ لَوْ أَنَّ كُلَّ نَبِيٍّ بَعَثَهُ اَللَّهُ وَ كُلَّ مَلَكٍ قَرَّبَهُ شَفَعُوا فِي كُلِّ مُبْغِضٍ لَكِ غَاصِبٍ لَكِ مَا أَخْرَجَهُ اَللَّهُ مِنْ اَلنَّارِ أَبَدا

امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

میرے جد، رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ملعون ہے، ملعون ہے وہ شخص جو میرے بعد میری بیٹی فاطمہ علیھا السلام پر ظلم کرے، ان کا حق غصب کرے اور انہیں قتل کرے پھر فرمایا: اے فاطمہ! خوشخبری سنو، آپ کا خدا کے نزدیک بہت پسندیدہ مقام ہے۔ آپ وہاں پہ آپ اپنے چاہنے والوں اور شیعوں کے لئے شفاعت کریں گی اور وہ قبول ہو گی۔ اے فاطمہ! اگر ہر پیغمبر کہ جس کو خدا نے مبعوث فرمایا اور ہر مقرب فرشتہ، آپ کے ہر دشمن اور آپ کا حق غصب کرنے والے کے لئے شفاعت کرے تو (پھر) بھی خدا اسے دوزخ سے باہر نہیں لائے گا۔

بحارالانوار (جلد 73)/ ترجمہ کمرہ ای، ج 1، ص 23

تبصرہ ارسال

You are replying to: .